خوشاب/سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)
سرگودھا پریس کلب کے ممبر طارق قریشی کی بیٹی مھراب فاطمی نے وزیراعلی اپنجاب کرکٹ ٹورنامنٹ میں بیسٹ پرفارمنس دکھا کر سرگودھا کا نام روشن کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ مھراب فاطمی کرکٹ کی بہترین کھلاڑی ہیں اور انہوں نے اس سے قبل بھی مختلف ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی پر نہ صرف ایوارڈز حاصل کیے بلکہ اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر وہ وزیراعلی ا کرکٹ ٹورنامنٹ تک پہنچی اور انہوں نے وہاں پر بھی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے سرگودھا کا نام روشن کیا ہے۔ اس موقع پر مھراب فاطمی کا کہنا تھا کہ یہ میرے والدین کی دعاؤں اور کوچز کی بہترین رہنمائی کی بدولت ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ جب بھی موقع ملا میں اہل سرگودھا کو اپنی کارکردگی کی بنا پر مایوس نہیں کروں گی اور سرگودھا کا نام روشن کرنے کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گی۔ اس موقع پر طارق قریشی نے تمام دوست و احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن دوستوں نے میری بیٹی کی بہترین پرفارمنس پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں ان سب کا شکر گزار ہوں اور ان سے درخواست ہے کہ وہ تمام بیٹیوں کے لیے خصوصی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے۔

