واشنگٹن: معروف امریکی جریدوں اور تحقیقی اداروں (سی این این اور اکانومسٹ/یوگُو) کے نئے سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت اور کارکردگی کی شرح تاریخی نئی نچلی سطح پر گر گئی ہے۔
رواں برس نومبر میں ہونے والے مڈ ٹرم کانگریس کے انتخابات سے قبل سامنے آنے والے ان اعداد و شمار نے ریپبلکن پارٹی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں اس گراوٹ کی بڑی وجوہات میں مہنگائی، ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور خارجہ پالیسی کے معاملات شامل ہیں۔ سروے میں شامل 74 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گیس/ایندھن کی قیمتوں نے ان کی زندگی کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، خارجہ امور بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی صرف 28 فیصد عوام صدر کی پالیسیوں کی حامی نظر آتی ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روایتی حامی طبقے، جن میں نوجوان، آزاد ووٹرز (Independents) اور سفید فام طبقہ شامل ہے، کی جانب سے حمایت میں کمی آنے کے باعث وائٹ ہاؤس اور ریپبلکن قیادت شدید دباؤ کا شکار ہے، جو آنے والے کانگریس کے انتخابات میں حکمران جماعت کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔
عوامی سروےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت فرش کو چھونے لگی، ریپبلکن پارٹی کی مشکلات میں اضافہ

