مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
پاکستان مرکزی مسلم لیگ مٹیاری کے زیرِ اہتمام ’’آزادیِ پاکستان‘‘ کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی، جس کی قیادت مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر انجینئر نعمان علی، ضلعی جنرل سیکریٹری شفیع محمد بروہی اور عبدالحکیم راہو نے کی۔کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نصیر احمد میمن اور زبیر بھنبھرو، جمعیت علماء اسلام کے رہنما حاجی صاحب ڏنو وریاہ اور اللہ ڏنو سومرو، مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے رہنما حافظ عبدالعزیز کاکا، ایکشن کمیٹی مٹیاری کے رہنما منور علی شاہ، پاکستان تحریک انصاف کے ارشاد مغل اور دانیال چھچھڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالرحیم ڈایو سمیت مرکزی مسلم لیگ کے قمرالدین بلوچ، حافظ وسیم کاکا، حافظ شکیل کاکا، گل احمد گاہوٹی، سید علی المرتضیٰ شاہ، عاشق علی بخاری اور عبدالشکور کنبھار نے شرکت کی۔اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے یومِ آزادیِ پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ملکی ترقی، استحکام اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔مقررین نے معاہدۂ مکہ کو ملک اور امتِ مسلمہ کے لیے اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر سمیت ملکی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یومِ آزادی پاکستان کو جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا جائے گا۔

