Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      یوٹیوب کا بڑا اعلان: سوشل میڈیا سائٹ پر پیسے کمانے دگنا مشکل، کرئیٹرز پر کڑی شرائط

      ڈیجیٹل انقلاب! پی ٹی اے کا ’ای سم‘ کی نئی اور یکساں پالیسی کا اعلان ، فیس کیا ہوگی ؟

      کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے د وران مقبول ہونے والے محمد عرفان کا سوشل میڈیا چینل کیوں بند ہوا؟

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہر 3 میں سے ایک وکیل فرضی! سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ہندوستان میں  فرضی وکلاء کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے منگل (11 اگست) کو ایک عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ فرضی وکلاء کے خلاف کارروئی کی ذمہ داری مرکزی تحقیقاتی ایجنسی یعنی سی بی آئی کو سونپی جائے۔ سماعت کے دوران سی جے آئی سوریہ کانت کی بنچ نے اسے سنگین معاملہ قرار دیا۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ وکالت ایک اہم پیشہ ہے، اگر یہاں فرضی لوگ رہتے ہیں تو اس سے عدالتی ادارے کے وقار کو نقصان پہنچے گا۔

    عرضی میں بار کونسل آف انڈیا کے سربراہ منن مشرا کے ایک بیان کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس میں انہوں نے کہا تھا کہ بار میں 30 سے 40 فیصد وکلاء فرضی ہیں۔ یعنی ہر 3 میں سے ایک وکیل ملک میں فرضی ہے۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جون میں بار کونسل کے وکیل پرشانت کمار اور وپن نائر نے سپریم کورٹ میں اس ڈیٹا کو رکھا تھا۔ ان دونوں کا کہنا تھا کہ اس پر جلد از جلد توجہ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ ایک بڑا معاملہ ہے۔

    راجا چودھری نامی ایک وکیل نے یہ عرضی داخل کی ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ پیشے کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، جو لوگ اصل میں وکیل نہیں وہیں وہ اس کے نام پر وصولی کر رہے ہیں۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس پر سی جے آئی سوریہ کانت نے کہا کہ ہاں 105 وکلاء کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ عرضی گزار نے اس دوران کہا کہ 1000 سے زائد فرضی وکیل الٰہ آباد میں ہیں۔ عرضی گزار کے مطابق اسی طرح دیگر ریاستوں کا بھی حال ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل کفیل خان بمقابلہ اتر پردیش کے ایک معاملہ میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ وکالت کے پیشے میں مافیا لوگ بیٹھے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد یوپی میں فرضی وکلاء کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ الٰہ آباد میں بار کونسل کی سفارش پر 68 وکلاء کے خلاف ایف آئی آر کی گئی ہے۔ یوپی پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 100 ایف آئی آر درج ہونے ہیں۔ اسے آہستہ آہستہ عمل میں لایا جائے گا تاکہ کوئی رکاوٹ نہ پیش آئے۔

    قابل ذکر ہے کہ اگست 2023 میں وزارت قانون نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان میں فی الحال 20 لاکھ رجسٹرڈ وکلاء ہیں۔ بار کونسل کے مطابق ہر سال تقریباً 80 ہزار وکیل کا اندراج ہو رہا ہے۔ وکالت کے پیشے میں آنے کے لیے لا کی ڈگری ضروری ہے۔ اس کے علاوہ بار کونسل آف انڈیا ایک ٹیسٹ لیتا ہے، جسے پاس کرنے کے بعد ہی پریکٹس کی اجازت ملتی ہے۔ وکلاء کی پریکٹس کی حقیقت جانچنے کے لیے بار کونسل آف انڈیا ’سرٹیفکیٹ اینڈ پلیس آف پریکٹس ویری فکیشن رولز-2015‘ کا استعمال کرتا ہے۔ اس کے تحت ہر 5 سال میں وکلاء کی پریکٹس کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جاتی ہے۔ وکلاء کو بار کونسل کو یہ بتانا ہوتا ہے کہ فی الحال وہ کہاں پریکٹس کر رہے ہیں اور کب سے پریکٹس کر رہے ہیں۔ درست معلومات فراہم نہ کرنے پر بار کونسل کے پاس وکلاء کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار ہے۔

    Related Posts

    گل اصغر کی گرانٹ سے محلہ ڈاکٹر سلیمان لوشا کو بجلی فراہمی کیلئے تاریں،ٹرانسفارمر اور دیگر سامان پہنچ گی

    واپڈا بلوں میں کٹوتی کے نام پر مبینہ فراڈ، شہریوں سے رقم وصول کرنے کا الزام

    پروگرام ’’میری پہچان پاکستان‘‘ میں محتسب پنجاب ریجنل آفس سرگودھا کے ایڈوائزر محمد الیاس گل کی شرکت

    مقبول خبریں

    ہر 3 میں سے ایک وکیل فرضی! سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ کو زیادتی کانشانہ بنانے پر کرکٹر گرفتار

    شام: سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت ، بھائی مہر الاسد سمیت 9 سابق حکومتی عہدیدار بھی کٹہرے میں!

     ویگن حادثے کا شکار، 7 مسافرزخمی

    بلاگ

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.