Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈیجیٹل انقلاب! پی ٹی اے کا ’ای سم‘ کی نئی اور یکساں پالیسی کا اعلان ، فیس کیا ہوگی ؟

      کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے د وران مقبول ہونے والے محمد عرفان کا سوشل میڈیا چینل کیوں بند ہوا؟

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کولمبیا میں زلزلےسے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی، 570 زخمی، پانچ بڑے شہروں میں ریڈ الرٹ!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بوگوٹا: لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں پیر کے روز آنے والے انتہائی طاقتور اور تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق 7.4 شدت کے اس زلزلے کا مرکز چوکو کے علاقے سین جوز دیل پلمار کے قریب تھا، جو دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً 280 کلومیٹر مغرب میں 107 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس ہولناک آفت کی وجہ سے اب تک 132 افراد ہلاک جبکہ 570 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
    سی این این اور نیویارک ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے مرکز کے قریب واقع شہر پریرا میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے، جہاں اکیلے صرف اسی شہر میں 60 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پانچ بڑے شہروں میں ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث 86 سے زائد عمارتیں مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہیں، جبکہ 1,500 سے زائد رہائشی عمارتیں، 18 صحت مراکز اور 52 اسکولوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ وسطی کولمبیا کا رسارالڈا (Risaralda) کا علاقہ اس تباہی کی زد میں سب سے زیادہ آیا ہے۔
    تباہ کن زلزلے اور ممکنہ آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر کے سات اہم ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن تاحال معطل ہیں۔ حکام کے مطابق امدادی اور ریسکیو آپریشن جنگی بنیادوں پر جاری ہے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ شمال مغربی چوکو کی گورنر نوبیا کیرولینا کورڈوبا کیوری نے کوئبڈو شہر میں ہونے والے نقصانات کی تصدیق کرتے ہوئے آفٹر شاکس کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
    دارالحکومت بوگوٹا کے میئر کارلوس ایف گالان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اعلان کیا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی اشیاء جمع کرانے کے لیے چھ نئے مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ بھائیوں کے لیے پینے کا پانی، کمبل، خشک راشن، حفظان صحت کا سامان اور فرسٹ ایڈ کٹس عطیہ کریں۔ حکومتی سطح پر متاثرین کی بحالی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    Related Posts

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر اہم اور بڑی پیشرفت!

    سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے حکم پر اہم تقرریاں، علی عبداللہی چیف آف سٹاف ، احمد وحیدی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر مقرر!

    پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک

    مقبول خبریں

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر اہم اور بڑی پیشرفت!

    کولمبیا میں زلزلےسے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی، 570 زخمی، پانچ بڑے شہروں میں ریڈ الرٹ!

    سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے حکم پر اہم تقرریاں، علی عبداللہی چیف آف سٹاف ، احمد وحیدی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر مقرر!

    پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک

    غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں الجزیرہ کے پانچ صحافی ہلاک

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.