قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں اس کے دو نمائندوں سمیت پانچ صحافی ہلاک ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں اداے اے ایف پی کے مطابق نشریاتی ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس کے سٹاف کے رہائشی خیمے کو اتوار کو نشانہ بنایا گیا اور ہلاک ہونے والوں میں ایک مشہور رپورٹر اور تین کیمرہ مین شامل تھے۔