سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
پولیس کو بوری بند لاش کی اطلاع ملی جب بوری کھولی تو اس میں سے کتا نکلا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ محلہ بونگا میں پولیس کو ایک بوری بند لاش پڑی ہونے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی جبکہ لاش کی وجہ سے علاقہ کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جب پولیس نے مشکوک بوری کو کھول کر اور کھٹکھٹا کر دیکھا گیا تو اندر سے انسانی لاش کے بجائے ایک کرے ہوئے کتے کی لاش برآمد ہوئی جبکہ خوف و ہراس میں مبتلا مذکورہ مکینوں کی ہنسی نکل گئی اور کچھ دیر کے لئے سنسنی خیز اور خوف و ہراس والا ماحول مزاح میں بدل گیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کتے کی لاش کی، برآمدگی کی وجہ سے محلہ بونگا میں پولیس اور محلہ کے مکین دونوں حیران رہ گئے۔

