نواب شاہ (نمائندہ بے نقاب نیوز: نفیس آرائیں)
نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر طویل عرصے سے بند پیدل پل کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو آمدورفت کی سہولت بحال ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پل کی مرمت کا کام جاری ہے، تاہم شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیر و مرمت کا عمل مقررہ معیار اور حفاظتی ضوابط کے عین مطابق مکمل کیا جائے۔ شہریوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرمتی کام کی مؤثر نگرانی اور تکنیکی جانچ یقینی بنا کر پل کو جلد از جلد مسافروں کے لیے محفوظ طریقے سے کھولا جائے۔

