بریلی:بھارت میں مسلمانوں کے لیے زندگی دن بہ دن کس قدر دشوار ہوتی جا رہی ہے، اس کا ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اتر پردیش میں بریلی شہر میں کنوار یاترا کے راستے کے قریب واقع ایک مسلمان شہری کی چکن بریانی کی دکان کو جنونی ہندوتوا تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں نے زبردستی بند کرا دیا اور انتظامیہ کی مدد سے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو زمین بوس کر کے ملبے کا ڈھیر بنا ڈالا۔
دکان کے غریب مالک محمد سلمان کا واحد "جرم” یہ تھا کہ وہ اپنی روزی روٹی کمانے کے لیے چکن بریانی فروخت کر رہے تھے۔ بجرنگ دل کے شرپسند عناصر نے نہ صرف دکان پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی بلکہ پولیس نے ظالموں کا ساتھ دیتے ہوئے الٹا دکان کے مالک محمد سلمان ہی کو گھسیٹ کر حراست میں لے لیا۔
Being a Muslim isn't easy in India.
Bajrang Dal goons stormed a chicken biryani shop near the Kanwar Yatra route, forced it shut, and got the entire shop RAZED TO THE GROUND.
Owner Mohd Salman was dragged away and detained, for the “crime” of selling chicken biryani.… pic.twitter.com/Q9vlP1DFwP
— Muslim IT Cell (@Muslim_ITCell) August 9, 2026
اس ہولناک واقعے نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کے دورِ حکومت میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت، غنڈہ گردی اور ریاستی آشیرباد سے ہونے والے مظالم کو بے نقاب کر دیا ہے، جہاں قانون کے محافظ خود تعصب کا شکار ہو چکے ہیں۔

