سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے علاقہ بھوپالوالہ سے گزرنے والےنالہ ایک کا پانی مذکورہ علاقہ کی آبادی اور قبرستان میں داخل ہو گیا ہے جبکہ بھوپالوالہ سے ملحقہ علاقوں ڈھلم بلگن ،واں، ملکھانوالہ اور کوٹلی مرلاں کے مقام سے بھی مذکورہ نالہ کا بندھ ٹوٹ گیا ہے جس سے سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ زیر آب آ گیا ہے بلکہ بندھ ٹوٹنے سے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔

