ملتان (ڈویژن بیورو چیف ملک جابر عباس سے)
تھانہ گیلے وال پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سواری کے انتظار میں کھڑے مبینہ منشیات فروش مصدق خاں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے شاپر میں چھپائی گئی ایک کلو 80 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ڈی پی او ملتان کیپٹن (ر) علی بن طارق نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے زہرِ قاتل ہیں، ان کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

