سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
گھریلو ناچاقی پر ڈسکہ میں خاتون نے خود کشی کر لی۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ محلہ پرانا ڈسکہ بن والا میں ایک 60 سالہ خاتون نے گھریلو ناچاقی اور آئے روز کے جھگڑوں سے تنگ آ کرگھر کے کمرے کی چھت میں نصب گاڈر کے ساتھ کپڑا ڈال کر خود کشی کرلی پولیس نے واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو کو اپنے قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے خود کشی کی وجہ جاننے کے لئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

