سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
تھانہ کوتوالی کے علاقہ سیالکوٹ کے تاریخی قلعہ سے تقریباً 70 سالہ ایک شخص کی پھندا سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔مذکورہ تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے ہیں اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاش کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت اور حقائق سامنے آئیں گے۔

