دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز () کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نجاد خان نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی ایڈمن اور ایس ایچ او تھانہ شرینگل بھی ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹس اور نائٹ ویژن آلات کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بہترین ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔

