نواب شاہ (نمائندہ بے نقاب نیوز: نفیس احمد آرائیں)
فاسٹ رورل ڈیولپمنٹ پروگرام () کے زیرِ اہتمام ضلع شہید بینظیرآباد میں کی افتتاحی () ورکشاپ منعقد ہوئی، جس کا مقصد شدید گرمی کی لہروں سے نمٹنے کے لیے ضلعی سطح پر تیاری، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی آگاہی کو فروغ دینا تھا۔ورکشاپ کا آغاز پراجیکٹ کوآرڈینیٹر نازش سامو کے خیرمقدمی خطاب سے ہوا، جنہوں نے ادارے کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ بھر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں، آفات سے بچاؤ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی اور کمیونٹی کی ترقی کے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ موسمیاتی خطرات سے متاثرہ طبقات کے تحفظ کے لیے سرکاری اداروں اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کر رہا ہے۔بعد ازاں سمیع اللہ مہر نے ہیٹ ویو رسپانس پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد، حکمتِ عملی اور اہم اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت شدید گرمی سے متعلق عوامی آگاہی، کمیونٹی کی شمولیت، ہیٹ ویو رسپانس کٹس کی فراہمی اور ضلعی سطح پر مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو فروغ دیا جائے گا تاکہ ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر () شہید بینظیرآباد، پراجیکٹ منیجر ، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس، سول سوسائٹی تنظیموں، نواب شاہ پریس کلب، ہاکرز ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقہ محکموں و اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ شدید گرمی کی لہروں سے بچاؤ کے لیے بروقت وارننگ، عوامی آگاہی مہم، مؤثر منصوبہ بندی اور احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں، بالخصوص محنت کش طبقے، ٹریفک پولیس اہلکاروں، ریڑھی بانوں، ہاکرز، بچوں، خواتین، بزرگ شہریوں اور دیگر حساس طبقات کے تحفظ کو ترجیح دی جائے۔
شرکاء نے کے اقدام کو سراہتے ہوئے منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری اداروں، ہنگامی امدادی سروسز، سول سوسائٹی اور مقامی برادریوں کے باہمی اشتراک سے شدید موسمی حالات کے منفی اثرات میں مؤثر کمی لائی جا سکتی ہے۔

