شیخوپورہ (اسامہ طفیل)
ایک ہی خاندان کے ساتھ اچانک حادثہ ہونے سے گھر میں صف ماتم بچھ گئی شیخوپورہ کی حدود ٹھوٹھیاں والا، شاہکوٹ روڈ، تحصیل صفدرآباد میں گھر کی چھت گرنے سے 12 سالہ بچہ سیف حفیظ جاں بحق اور دو بھائی جن کی شناخت 18 سالہ سفیان حفیظ 15 سالہ نعمان حفیظ شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر سے ملحقہ پلاٹ میں مٹی ڈالنے کے باعث دیوار پر دباؤ پڑا، جس کے نتیجے میں مکان کی چھت اچانک گر گئی اور تین بھائی ملبے تلے دب گئےریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کرلاش کو لواحقین کی تحویل میں دے دیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صفدرآباد منتقل کر دیا گیا۔


