سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
پورہ کے علاقہ روڑس روڈ چوک میں افسوسناک واقعہ میں ایک نوجوان مبینہ طور پر بجلی کی تاروں کو چھونے سے جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ روڑس روڈ چوک میں ایک نوجوان مبینہ طور پر بجلی کی تاروں کو پکڑنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکو 1122,کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

