سامارو (نامہ نگار)نیشنل پریس کلب سامارو کی جانب سے گلی کے دیرینہ مسئلے کو اجاگر کیے جانے کے بعد سماجی و عوامی رہنما سید ساجد شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور مسئلے کے جلد از جلد حل کے لیے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر نیشنل پریس کلب سامارو کی پوری ٹیم نے سید ساجد شاہ کی عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سامارو شہر کے عوامی مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے ہیں۔ عوامی مسائل پر ان کے فوری ردِعمل اور سنجیدہ اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔نیشنل پریس کلب سامارو نے سید ساجد شاہ کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی کاوشوں سے فیضان چشتیہ مسجد کی گلی کا مسئلہ جلد مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا، جس سے علاقے کے مکینوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔

