میاں چنوں:بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
نوکری سے برخاست پولیس کانسٹیبل حمزہ گجر پر شہری کو سی سی ڈی اہلکار بن کر حراساں کرنے کا مقدمہ درج۔ملتان پولیس نے برخاست کانسٹیبل مبینہ بھتہ خور حمزہ گجر اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
خود کو سی سی ڈی کا ملازم ظاہر کرنے اور شہریوں سے مبینہ طور پر بھتہ وصول کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
امید ہے قانون کی گرفت مزید مضبوط ہوگی اور شہریوں کو ایسے عناصر سے نجات دلانے کے لیے بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائےگا

