Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور ہائیکورٹ کا کرپٹو کرنسی پر اہم فیصلہ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے اہم قانونی اصول طے کردیا

      سیاسی دشمنیاں بھلا کر پارلیمنٹ کا انوکھا اتحاد: پی ٹی آئی اور حکومت خواتین کو عبایا سے ’آزاد‘ کرانے پر ایک پیج پر آ گئے!

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

      گوگل پکسل 11 سیریز کی لانچنگ سے قبل اہم لیکس: سٹوریج، بیٹریاں اور قیمت سے متعلق اہم انکشاف

      مودی جی کا "ڈیئر پھرینڈز” انداز الٹا پڑ گیا: فیس بک ویڈیو غائب کیوں ہوئی ؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آر یا پار: ایران سے جنگ پر مشیروں کی رائے منقسم، صدر ٹرمپ پھنس گئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی : ایران سے نمٹنے کے لائحہ عمل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقوں اور اعلیٰ ترین مشیران کے درمیان اختلاف رائے ، تنازع کھل کر سامنے آگیا۔
    وال اسٹریٹ جرنل (WSJ) کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ اس بات پر بالکل متفق نہیں ہو پا رہی کہ اصل ہدف کیا ہونا چاہیے—آیا ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنا ہے، آبنائے ہرمز کو کھولنا ہے یا پھر ایران کے میزائل ذخیرہ کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے؟ جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس devil and deep sea صورت حال میں پھنس کررہ گئے ہیں۔
    وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ (جنگی جنون کے حامی):
    ہیگسیتھ اس وقت طاقت کے استعمال کے لیے سب سے بلند آواز حامی بنے ہوئے ہیں۔ وہ ایڈمرل کوپر کی اس تجویز کی پُرزور حمایت کر رہے ہیں جس کے تحت 10 سے 14 دن کی سخت ترین فضائی مہم چلا کر ایران کے میزائل سسٹمز کو تہس نہس کردیا جائے۔ یادرہے تاحال بمباری سے تہران کے رویے میں کوئی خاص فرق نہیں آیا ۔

    جنرل کین (چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف – جنگ مخالف):
    دوسری طرف جوائنٹ چیفس کے چیئرمین جنرل کین اس مہم کے راستے میں رکاوٹ (بریک) بنے ہوئے ہیں۔ وہ صدر ٹرمپ کو اس فوجی مہم کے دوسرے اور تیسرے درجے کے خطرناک نتائج سے آگاہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر حملے کرنے سے امریکی فوج کے پاس دنیا بھر میں اپنے اڈوں اور اتحادیوں کے دفاع کے لیے پیٹریاٹ (Patriot) اور تھاد (THAAD) میزائلوں کے ذخائر کم پڑ جائیں گے۔ انہوں نے ایران جنگ پر شدید تحفظات ظاہر کئیے ہیں۔

    مارکو روبیو (محکمہ خارجہ – سفارت کاری اور دفاعی جنگ کا بیانیہ):
    محکمہ خارجہ کے سربراہ مارکو روبیو نے فی الحال سفارت کاری کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔ وہ بار بار اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ امریکہ اب بھی امن اور سفارت کاری کے لیے پرعزم ہے، بشرطیکہ ایران سنجیدہ رویہ اختیار کرے۔ وہ اس ممکنہ جنگ کو دنیا بھر کے بحری راستوں اور نیویگیشن کے قوانین کے دفاع کے طور پر پیش کر رہے ہیں جن پر پوری دنیا کا انحصار ہے۔

    جے ڈی وینس (نائب صدر/قریبی مشیر – سفارتی راہ کے حامی):
    نائب صدر جے ڈی وینس نے نجی محفلوں میں ہمیشہ سفارتی راستے کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے جنرل کین کے ساتھ مل کر یہ سخت سوال اٹھایا ہے کہ اگر یہ جنگ مزید پھیلی تو اس کا حتمی نتیجہ یا مقصد کیا ہوگا؟ تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ صدر ٹرمپ جو بھی حتمی فیصلہ کریں گے، وہ اس کی بھرپور حمایت کریں گے۔

    ان تمام متضاد مشوروں کے درمیان صدر ٹرمپ خود ان تمام آراء کے درمیان جھول رہے ہیں۔ ایک ہی دن میں وہ ایک طرف تو انتہائی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے دھمکی دیتے ہیں کہ "ہم انہیں بہت بری طرح پیٹیں گے”، تو دوسری ہی سانس میں یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ "ہم انہیں مزید بات چیت کا موقع دیں گے”۔ ایک سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق، صدر ٹرمپ اس وقت "شدید جارحانہ موڈ” میں ہیں، لیکن وہ اب بھی اندر ہی اندر تول رہے ہیں کہ اس کارروائی میں کتنا آگے جانا چاہئے۔
    مختصر یہ کہ امریکی پالیسی سازوں میں اب تک کوئی ایک رائے قائم نہیں ہو سکی، اور بغیر کسی منزل یا اختتامی منصوبے کے یہ کشمکش خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔

    Related Posts

    نتیش تیواری کی میگا بجٹ فلم ’رامائن‘ کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر : رنبیر کپور ”رام“ کے کردار میں ، اے آر رحمان کی موسیقی نے دھوم مچا دی

    پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، سعود ی عرب کا بڑا اعلان

    لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کی بہن نورین نیازی کو بڑا ریلیف

    مقبول خبریں

    نتیش تیواری کی میگا بجٹ فلم ’رامائن‘ کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر : رنبیر کپور ”رام“ کے کردار میں ، اے آر رحمان کی موسیقی نے دھوم مچا دی

    آر یا پار: ایران سے جنگ پر مشیروں کی رائے منقسم، صدر ٹرمپ پھنس گئے

    پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، سعود ی عرب کا بڑا اعلان

    لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کی بہن نورین نیازی کو بڑا ریلیف

    امریکا ایران جنگ کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل سستا

    بلاگ

    اٹک ؛ کوبرا گینگ کا خاتمہ، سہیل ظفر چٹھہ ، اور دو سردار پولیس افسر دہشت کے خلاف جنگ کے ہیرو بن گئے

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.