Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور ہائیکورٹ کا کرپٹو کرنسی پر اہم فیصلہ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے اہم قانونی اصول طے کردیا

      سیاسی دشمنیاں بھلا کر پارلیمنٹ کا انوکھا اتحاد: پی ٹی آئی اور حکومت خواتین کو عبایا سے ’آزاد‘ کرانے پر ایک پیج پر آ گئے!

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

      گوگل پکسل 11 سیریز کی لانچنگ سے قبل اہم لیکس: سٹوریج، بیٹریاں اور قیمت سے متعلق اہم انکشاف

      مودی جی کا "ڈیئر پھرینڈز” انداز الٹا پڑ گیا: فیس بک ویڈیو غائب کیوں ہوئی ؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیس : امریکی عدالت نے ملزم ہادی مطر کو دہشت گردی کا مجرم قرار دے دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک: امریکا کی ایک عدالت نے سال 2022 میں معروف مصنف ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو وفاقی دہشت گردی کے سنگین الزامات کے تحت مجرم قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملعون سلمان رشدی کو ان کے متنازع ناول کی وجہ سے طویل عرصے سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔
    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مقامی جیوری نے چند گھنٹوں کی طویل غور و خوض کے بعد ملزم ہادی مطر کو تمام الزامات میں قصوروار ٹھہرایا ہے، جن میں بین الاقوامی دہشت گردی میں ملوث ہونا بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ اگست 2022 میں ملعون سلمان رشدی جب نیویارک میں مصنفین کی سکیورٹی کے موضوع پر ایک تقریب میں خطاب کرنے والے تھے، تو اس دوران سٹیج پر ہی ملزم نے ان پر چاقو سے 15 پے در پے وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور ایک آنکھ کی بینائی بھی ضائع ہو گئی۔
    مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ہادی مطر ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ روح اللہ خمینی کے اس تاریخی فتویٰ سے شدید متاثر تھا جو انہوں نے 1989 میں جاری کیا تھا، اور جس میں ملعون سلمان رشدی کی موت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
    دفاعی وکلاء کا مؤقف تھا کہ حکومت کے پاس ملزم کے مجرمانہ اور ذہنی ارادوں کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے، جبکہ خود ہادی مطر نے بھی عدالت میں گواہی دینے سے گریز کیا۔ اس سے قبل 28 سالہ ہادی مطر نیویارک کی ریاستی عدالت میں اقدامِ قتل کے جرم میں پہلے ہی 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے، اور اب وفاقی عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے کے بعد اسے عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
    یادرہے برطانوی نژاد مصنف ملعون سلمان رشدی نے 1981 میں اپنے مشہور زمانہ ناول ’مڈ نائٹس چلڈرن‘ پر برطانیہ کا معروف بوکر انعام حاصل کیا تھا۔ ان کا تنازع میں گھرا ناول 1988 میں شائع ہوا تھا، جسے مغربی ممالک میں تو پذیرائی ملی لیکن دنیا بھر کے مسلم حلقوں میں اسے انتہائی توہین آمیز قرار دیا گیا۔ اس کتاب کے خلاف ہونے والے شدید احتجاج اور ہنگاموں کے دوران مختلف ممالک میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ اس کے جاپانی مترجم کو قتل اور دیگر مترجمین و ناشرین کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

    Related Posts

      اے کیٹیگری کا خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

    عیسائی عورت نے اسلام قبول کر لیا

    امریکا ایران جنگ کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل سستا

    مقبول خبریں

    امریکا ایران جنگ کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل سستا

    لاہور ہائیکورٹ کا کرپٹو کرنسی پر اہم فیصلہ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے اہم قانونی اصول طے کردیا

    الجزائر کی تاریخ میں پہلی بار خاتون پارلیمنٹ اسپیکر منتخب: ڈاکٹر خالدہ بوفیدیش ایوانِ زیریں کی سربراہ بن گئیں،

    سیاسی دشمنیاں بھلا کر پارلیمنٹ کا انوکھا اتحاد: پی ٹی آئی اور حکومت خواتین کو عبایا سے ’آزاد‘ کرانے پر ایک پیج پر آ گئے!

    ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیس : امریکی عدالت نے ملزم ہادی مطر کو دہشت گردی کا مجرم قرار دے دیا

    بلاگ

    اٹک ؛ کوبرا گینگ کا خاتمہ، سہیل ظفر چٹھہ ، اور دو سردار پولیس افسر دہشت کے خلاف جنگ کے ہیرو بن گئے

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.