عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

ڈھورو نارو میں اسٹیٹ لائف انشورنس کی ایجنسی آفس مین اجلاس جو کہ اسٹیٹ لائف انشورنس ایجنسی کے سیکٹر ہیڈ کپرو حاکم مل میگھواڑ اور معزز ایریا منیجر جلال میگھواڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ یہ میٹنگ سیلز منیجر نند لال میگھواڑ نے بلائی تھی جس میں تمام سیلز کے نمائندوں نے بڑے جوش، جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ شرکت کی۔ اجلاس کے دوران موجودہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ نئے کاروباری اہداف، نئی بھرتیوں، پالیسی میں توسیع، پریمیم کی وصولی، صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم ہدایات اور خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ سیکٹر ہیڈ کپرو حاکم مل میگھواڑ نے اپنے خطاب میں اسٹیٹ لائف کنونشن 2027، فاسٹ ٹریک پروموشنز اور ریگولر پروموشنز کے حوالے سے ٹیم کو بہت زیادہ ترغیب دی۔ انہوں نے محنت، ایمانداری، نظم و ضبط اور مسلسل کارکردگی کی اہمیت پر زور دیا اور تمام ساتھیوں پر زور دیا کہ وہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے پوری لگن اور جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ "مشترکہ کوششوں، مثبت سوچ اور اچھی منصوبہ بندی سے ہر بڑا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔” آخر میں تمام شرکاء نے ادارے کی ترقی، کاروبار میں اضافے اور شاندار نتائج کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اگر ہم مل کر کام کریں گے تو کامیابی ضرور ہماری ہوگی۔ تمام شرکاء نے جوش و خروش سے شرکت کی اور میٹنگ میں آنے والے تمام سیلز نمائندگان کو خوش آمدید پریمیم لانے پر مبارکباد دی گئی اور سندھ کی ثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے سندھی ٹوپي اور اجرک پیش کی گئی۔

