دیربالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
سوات،سی ٹی ڈی اھلکاروں اور طالبان کے درمیان جھڑپ،فاٸرنگ تبادلے کا سلسلہ جاری،تفصیلات کے مطابق مٹہ کے بالائی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ بعض ذرائع کی جانب سے چند اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، تاہم سرکاری سطح پر اس کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی
ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ اُس وقت پیش آئی جب سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم نے ٹی ٹی پی کے مبینہ ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا، جس کے دوران فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ذراٸع کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے فاٸرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

