سیالکوٹ سلیم احمد اعوان شیخو
ورکنگ باؤنڈری لائن سے ملحقہ علاقہ بجوات کے بیلا کے جنگل میں مویشی رکھنے والے مالکان نے ممکنہ سیلابی صورت حال کے پیشِ نظر اپنے جانوروں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی کا سلسلہ باقاعدہ شروع کر دیا ہے چونکہ بیلا کا جنگل بالکل دریائے توی کے ساتھ واقع ہے اس لئے مون سون اور متوقع طغیانی کے پیشِ نظر بروقت حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے سال ہم سے لاپرواہی ہوئی جس کے نتیجے میں ہمارے کئی قیمتی جانور ہلاک ہوئے اور بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اس بار ہم ماضی کی غلطی نہیں دہرائیں گے اور حکومتی و انتظامی اداروں کی دی گئی تمام ہدایات پر مکمل عمل درآمد کریں گے جبکہ حکومت مذکورہ علاقہ کے تمام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے وقت سے پہلے نقل مکانی کر لیں جبکہ لوگوں نے ریسکو اور حکومتی اداروں کی الرٹ وارننگز پر فوری طور پر لبیک کہتے ہوئے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

