واشنگٹن:امریکا میں وسط مدت (مڈ ٹرم) انتخابات سے سو دن سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے، اور ایران کے ساتھ جاری تنازعہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک بہت بڑا سیاسی امتحان بن چکا ہے۔ فاکس نیوز کی رپورٹ اور تازہ ترین پولز کے مطابق، ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں اور جنگی صورتحال نے ریپبلکن پارٹی کے رہنماؤں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ اور اپسوس کا نیا سروے
رپورٹ کے مطابق، ‘واشنگٹن پوسٹ – اپسوس (Washington Post-Ipsos) کے تازہ ترین عوامی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 69 فیصد امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے تنازعے کو ہینڈل کرنے کے طریقے سے غیر مطمئن (Disapprove) ہیں، جبکہ صرف 29 فیصد لوگ اس کی تائید کرتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے، عوام میں یہ جنگ غیر مقبول ہوتی جا رہی ہے، اور ریپبلکنز یہ نہیں چاہتے کہ یہ لامتناہی تنازعہ ان کی انتخابی کامیابی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ یا خلفشار بنے۔

