دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
تحصیل براول میں سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی کے -13 شاہی تاج خان نے اپنے اہلِ خانہ و رفقاء سمیت پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر قافلۂ شیخ الہند، جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کی۔اسی موقع پر جماعت اسلامی ، پاکستان پیپلر پارٹی ،اور پاکستان تحریک انصاف سے خسرو خان، کوٹی خان، گل بادشاہ خان، محمد ابراہیم خان، خوشیار خان، فضل کریم خان، نگین خان، مصطفیٰ خان اور حضرت گل نے بھی اپنے خاندانوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام دیر بالا مفتی سید احسان اللہ ، امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل براول مفتی مصباح اللہ مدنی اور دیگر قائدین نے نووارد رفقاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے حق و استقامت کے قافلے میں ایک خوش امدید کہا۔

