Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

      مصنوعی ذہانت کا مستقبل: پاکستان نے 29 ممالک کے ساتھ مل کر عالمی اتحاد WAICO قائم کر لیا

      فوڈ ڈیلیوری کا نیا بادشاہ کون؟ اوبر اور ڈیلیوری ہیرو کا 99 ممالک میں راج!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’لارڈس وَنڈے روہت شرما کا آخری میچ نہیں‘، بی سی سی آئی نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر لگائی لگام

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بی سی سی آئی سکریٹری دیوجیت سیکیا نے کہا کہ ’’روہت شرما کے مستقبل کو لے کر کئی طرح کی باتیں چل رہی ہیں۔ بورڈ کی سطح پر ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔‘‘

    ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری دیوجیت سیکیا نے روہت شرما کے ونڈے کرکٹ کے مستقبل کو لے کر جاری قیاس آرائیوں اور افواہوں پر روک لگا دی ہے۔ سیکیا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف لارڈس میں ہونے والا تیسرا اور آخری ونڈے روہت شرما کا آخری مقابلہ نہیں ہوگا۔

    گزشتہ کچھ دنوں سے ایسی خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کا آخری میچ روہت شرما کے ونڈے کیریئر کا آخری میچ ہو سکتا ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری نے ان خبروں کو محض قیاس آرائی قرار دیا ہے۔ بی سی سی آئی سکریٹری سیکیا نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے کہا کہ ’’روہت شرما کے مستقبل کو لے کر کئی طرح کی باتیں چل رہی ہیں۔ بورڈ کی سطح پر ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ میں صاف طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے کہ روہت اتوار کو لارڈز میں اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔‘‘ سیکیا نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’روہت ہندوستانی ونڈے ٹیم کے مستقل رکن ہیں اور جب تک وہ ٹیم کا حصہ ہیں، تب تک ملک کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔ لارڈس کا مقابلہ روہت شرما کے ون ڈے کیریئر کا اختتام نہیں ہے۔‘‘

    قابل ذکر ہے کہ روہت شرما نے 2027 میں ہونے والے ونڈے عالمی کپ تک کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ تاہم، انگلینڈ کے خلاف موجودہ سیریز کے ابتدائی 2 میچوں میں ان کے بلے سے بڑی اننگز نہیں نکل پائی۔ انہوں نے پہلے مقابلے میں 11 رن اور دوسرے ونڈے میں 26 رن بنائے۔ کارڈف میں کھیلے گئے دوسرے ونڈے میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ستانشو کوٹک نے بھی روہت کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ روہت جیسے بڑے کھلاڑی پر کارکردگی یا مستقبل کو لے کر کسی طرح کا دباؤ نہیں ہو سکتا۔ انھوں نے کہا کہ روہت ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور ابتدائی 2 میچوں میں رن نہ بننے سے ان کی صلاحیت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دوسرے ونڈے میں ایسا لگ رہا تھا کہ روہت ایک بڑی اننگز کھیل سکتے تھے، لیکن ایسا نہیں ہو پایا۔

    واضح رہے کہ روہت شرما کے ممکنہ ریٹائرمنٹ کی خبریں اس وقت تیزی کے ساتھ گشت کرنے لگی تھیں، جب ان کے والدین لندن پہنچے۔ کئی میڈیا رپورٹس نے بتایا تھا کہ روہت کے ماں-باپ لندن پہنچ گئے ہیں، اور عین ممکن ہے کہ وہ اپنے بیٹے کا آخری مقابلہ دیکھنے پہنچے ہوں۔ حالانکہ بی سی سی آئی اور روہت شرما کی جانب سے اس بارے میں کچھ بھی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ اب بی سی سی آئی سکریٹری کے ذریعہ بیان دیے جانے کے بعد ان افواہوں پر لگام لگ گئی ہے۔

    Related Posts

    سیالکوٹ سے پسرور جانے والی الیکٹرک بس کے شیشے ٹوٹ گئے

    امریکہ ،طلبہ کے ویزا قوانین میں تبدیلی، غیر معینہ مدت تک رہنے کا نظام ختم

    نہر سے گاڑی سمیت ایک شخص کی لاش برآمد

    مقبول خبریں

    امریکہ ،طلبہ کے ویزا قوانین میں تبدیلی، غیر معینہ مدت تک رہنے کا نظام ختم

    سانحۂ زیارت کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا،ہر آنکھ اشکبار

    بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے

    فیفا ورلڈ کپ 2026 نے سوشل میڈیا پر 5 نوجوان فٹبالرز کو بخشی بے پناہ شہرت، ایک کھلاڑی کی فالوئنگ دوگنی ہوئی

    بلاگ

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.