دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز () کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید زمان شاہ خان، ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نجاد خان اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ٹیکا خان کی نگرانی میں ضلع بھر میں رات گئے ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا۔اس دوران اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر پولیس نفری تعینات رہی، جہاں مشکوک افراد اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی اور جانچ پڑتال کی گئی۔ڈی پی او دیر بالا نے کہا کہ یہ اقدامات عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے، جرائم کی روک تھام اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جاری ہیں۔*

