سکھر سے ڈویزنل بیوروچیف نصیر لاشاری کی رپورٹ
سکھر میں ہاری جدوجہد کمیٹی سندھ کی جانب سے سکر کے علاقے آرائیں میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں شریک رہنماؤں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر "پانی نہیں کیوں بھلا، کربلا کربلا” کے نعرے لگائے۔ریلی میں ہاری جدوجہد کمیٹی کے صدر علی کھوسو، جنرل سیکریٹری عاشق ڈومکی، عرس چوہان، شعیب انڑ، غازی خان بلوچ، ہزارو خان سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔رہنماٶں کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کے سندھ حکومت پنجاب کو چھوڑ کر بھارت کے خلاف ‘مرسو مرسو’ کے نعرے لگا رہی ہے اور پانی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے مزید کہا کہ پنجاب سندھ کا پانی چوری کر کے سندھ کا حق کھا رہا ہے اور کہا کے پچھڑے کے علاقے پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترس رہے ہیں، انہیں ان کا حق کا پانی نہیں دیا جا رہا ہے۔پچھڑے کے کاشتکاروں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے زمینیں بنجر ہو گئی ہیں۔جس کے باعث کسانوں کو لاکھوں روپیوں کو فصلیں نہیں ہوپارھی ہیں رہنماٶں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کو اس کے حصے کا پانی دیا جائے اور سندھ کی زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جائے۔”

