Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

      مصنوعی ذہانت کا مستقبل: پاکستان نے 29 ممالک کے ساتھ مل کر عالمی اتحاد WAICO قائم کر لیا

      فوڈ ڈیلیوری کا نیا بادشاہ کون؟ اوبر اور ڈیلیوری ہیرو کا 99 ممالک میں راج!

      کیا پنجاب میں بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی ختم ہونے والی ہے؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد نے ہلچل مچا دی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان حافظ قرآن ، سپہ سالار سید عاصم منیر حافظ قرآن ہیں، اس ملک پر پھر بھی انگلیاں اٹھاتے ہو،علامہ طاہر اشرفی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی :چیئرمین قومی پیغامِ امن کمیٹی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی ممالک میں ایک بادشاہ اور ایک سپہ سالار حافظ قرآن ہیں، سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان حافظ قرآن ہیں، سپہ سالار سید عاصم منیر حافظ قرآن ہیں، اس ملک پر پھر بھی انگلیاں اٹھاتے ہو۔ کراچی میں جامعة الرشید کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے 56، 57 اسلامی ممالک میں سے پاکستان اور سعودی عرب کو حرمین شریفین کے تحفظ کا اعزاز عطا کیا ہے، جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

    اسلامی ممالک میں ایک بادشاہ اور ایک سپہ سالار حافظ قرآن ہے، سعودیہ کا بادشاہ ملک سلمان حافظ قرآن ہے اور ہمارا سپہ سالار سید عاصم منیر حافظ قرآن ہیں، اس ملک پر پھر بھی انگلیاں اٹھاتے ہو؟ حافظ طاہر اشرفی کا جذباتی خطاب pic.twitter.com/29F0udZx7x

    — Ehtsham Kiani (@ehtshamkiani) July 17, 2026


    علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے 36 سال حضرت مولانا سمیع الحق شہیدؒ کے ساتھ گزارے۔ ان کے بقول، مولانا سمیع الحق فرمایا کرتے تھے کہ آئینِ پاکستان کی تیاری کے دوران ایک ایک شق پر طویل بحث کی گئی تھی۔
    اس عمل میں مفتی محمودؒ، پروفیسر غفور احمدؒ، مولانا شاہ احمد نورانیؒ، مفتی جعفر حسینؒ، مولانا عبدالحقؒ اور مولانا غلام غوث ہزارویؒ جیسے جید علماء شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ ایسے اکابر علماء کی موجودگی میں تشکیل پانے والے آئین کو غیر اسلامی قرار دینا درست نہیں، بلکہ 57 اسلامی ممالک کے آئین کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان کا آئین اسلامی دفعات کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی پیغامِ امن کمیٹی ایک واضح پیغام کے ساتھ میدان میں نکلی ہے کہ "اپنا مسلک نہ چھوڑو، لیکن دوسرے کے مسلک کو نہ چھیڑو”۔
    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ واریت اور مذہبی انتشار کو فروغ نہیں دیا جائے گا۔ علامہ طاہر اشرفی نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق شہیدؒ، مولانا حبیب اللہ مختارؒ اور مولانا عادل خان شہیدؒ سمیت دیگر شہداء کی قربانیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ شہادت کا جذبہ خرید کر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فوجی جوان وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور ان کی مائیں اپنے بیٹوں کو ملک کی سلامتی کے لیے رخصت کرتی ہیں۔
    ان کے مطابق، پاکستان کو متحد رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم دنیا کے اتحاد کی وجہ سے آج بعض عالمی منصوبے، خصوصاً اسرائیل کے عزائم، کامیاب نہیں ہو رہے اور امتِ مسلمہ کو باہمی اتحاد و یکجہتی کو مزید فروغ دینا چاہیے۔

    Related Posts

    سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

    رکن پارلیمنٹ کوئل ملک نے استعفادیدیا

    ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

    مقبول خبریں

    سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

    سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان حافظ قرآن ، سپہ سالار سید عاصم منیر حافظ قرآن ہیں، اس ملک پر پھر بھی انگلیاں اٹھاتے ہو،علامہ طاہر اشرفی

    رکن پارلیمنٹ کوئل ملک نے استعفادیدیا

    ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

    "پوائنٹ سکورنگ نہیں، اب مسائل کا حل چاہیے” اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب،

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.