نواب شاہ (نمائندہ بے نقاب نیوز: نفیس آرائیں):
نواب شاہ پریس کلب کے سال 2026 کے سالانہ انتخابات الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ذوالفقار میمن اور اراکین امداد مگھری اور اظہر منیر کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقابلہ نہ ہونے کے باعث تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب قرار پائے۔منتخب ہونے والوں میں صدر اسماعیل ڈومکی، سینئر نائب صدر فدا حسین چانڈیو، جنرل سیکریٹری ارشد علی شیخ، نائب صدر حبیب اللہ ابڑو، جوائنٹ سیکریٹری رضا محمد خاصخیلی، خزانچی ارشد منیر اور اکرم شہزاد شامل ہیں، جبکہ ورکنگ کمیٹی کے ارکان میں مشرف علی بھٹی، تاج رند، عبداللطیف خاصخیلی، رضوان تھیبو، کاشف ضیاء، نیک محمد، فاروق اور عبدالخالق منتخب ہوئے۔بعدازاں سیاسی، سماجی، صحافتی اور شہری حلقوں کی جانب سے نو منتخب عہدیداروں کو نواب شاہ پریس کلب پہنچ کر پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی گئی۔

