نوشہروفیروز .( رپورٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر رجب علی سمون )
نوشہروفیروز کی سب ڈویژن بھریا کی سرحل مائینر کے ٹیل پر واقع گاؤں جاڑو خان سولنگی کے رہائشی کسانوں نے نہر میں پانی کی عدم فراہمی اور صفائی نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیااس موقع پر مٹھل، حزب اللہ، ایوب سولنگی اور دیگر آبادگاروں کا کہنا تھا کہ نہر میں طویل عرصے سے نہ تو پانی چھوڑا جا رہا ہے اور نہ ہی صفائی کا کوئی عمل کیا گیا ہے جس کے باعث نہر مٹی، جھاڑیوں اور کچرے سے بھر چکی ہے کسانوں نے الزام عائد کیا کہ انجینئر فیصل راجپر اور ایس ڈی او بھریا آبپاشی اسماعیل موجائی کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ٹیل تک پانی نہیں پہنچ رہا جس سے کپاس گنا تل سبزیاں اور دیگر فصلیں سوکھنے لگی ہیں اور انہیں بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نہر کی صفائی کرائی جائے اور پانی کی منصفانہ فراہمی یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

