نوشہرو فیروز (رپورٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر رجب علی سمون )
واپڈا سیپکو ڈویژن نوشہرو فیروز میں نئے تعینات ہونے والے ایگزیکٹو انجینئر غلام اللہ سولنگی سے پریس کلب نوشہرو فیروز کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں پریس کلب نوشہرو فیروز کے صدر محمد یونس راجپر، گریڈ انچارج لیاقت سولنگی، جنرل سیکریٹری فقیر علی نواز سولنگی، سابق صدر ممتاز علی سولنگی، گورنمنٹ کنٹریکٹر اعجاز علی سولنگی، سہیل احمد راجپر، پاکستان ہائیڈرو یونین کے سابق چیئرمین غلام عباس سولنگی، پاکستان پریس کلب نوشہرو فیروز کے صدر راجا رئیس سولنگی اور موجودہ چیئرمین ہائیڈرو یونین فاروق کلہوڑو شامل تھے۔
وفد نے نئے تعینات ہونے والے ایگزیکٹو انجینئر غلام اللہ سولنگی کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنا کر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر غلام اللہ سولنگی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے سندھ کی ثقافت کو زندہ رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی تعیناتی کے دوران نوشہرو فیروز کی عوام کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

