نوشہرہ: انورزیب خان بے نقاب
صوبائی وزیرِ محنت خیبر پختونخوا فیصل خان ترکئی کی نوشہرہ آمد پر بارہ بانڈہ میں رکن صوبائی اسمبلی زر عالم خان، مقامی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر کارکنان نے صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہا اور ان سے ملاقات کے دوران علاقے کو درپیش مختلف عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ فیصل خان ترکئی نے شہریوں اور کارکنان کے مسائل و شکایات تفصیل سے سنیں اور متعلقہ حکام کو ان کے بروقت اور مؤثر حل کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت، مسائل کا فوری حل اور کارکنان سے مسلسل رابطہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

