سیالکوٹ،(سلیم احمد اعوان شیخو)
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر ریکارڈ کیپر اور دو عام افراد کو رشوت لینے اور جعلی نکاح نامہ تیار کرنے پر گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے یہ چھاپہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت اور ڈویژنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن امجد شہزاد کی زیر نگرانی مارا گیا۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر گوجرانولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر پٹواری ریکارڈ کیپر تحصیل صدر محمد انور اور اس کے پرائیویٹ منشی نزیر مسیح کو 15 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں اس وقت گرفتار کیا جب وہ رشوت کی رقم جیب میں ڈال رہا تھا دوسرے چھاپہ میں جعلی نکاح نامہ کے تیار کر کے جاری کرنے پر پرائیویٹ پرسن محمد ابوبکر کو درخواست ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر کے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ ریکارڈ کیپر نے رشوت وصول کی تھی جبکہ دوسرے شخص کی ضمانت حارج ہوئی تھی جس پر انھیں گرفتار کیا گیا ہے۔

