قصور سلطان فرید کی رپورٹ
ضلع قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن کے علاقے بھوتن پورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں فیکٹری ورکر اور تین بچوں کے والد 43 سالہ محمد ناصر نے مبینہ طور پر بجلی کے بھاری بھرکم بل سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اہلِ علاقہ کے مطابق مرحوم پر بجلی کے بھاری بل کا شدید مالی دباؤ تھا۔ واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

