بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
ضلع جھل مگسی بمقام گنداواہ ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر حاجی لیاقت علی ایری سے یوسی چیئرمین سیف آباد تیمور خان مگسی، عرفان علی آرائیں اور ایاز علی مگسی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وفد نے حاجی لیاقت علی ایری کی خوش اخلاقی، عوام دوست رویے اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں ایک باصلاحیت اور دیانتدار آفیسر قرار دیا۔اس موقع پر یوسی چیئرمین تیمور خان مگسی، عرفان علی آرائیں اور ایاز علی مگسی نے کہا کہ حاجی لیاقت علی ایری اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے ہیں اور عوامی مسائل کے حل میں ہمیشہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

