بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف)
مند کے علاقے تلمب عومر ولد شاہ داد بازار کا بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ دو سال سے خراب ہونے کے باعث علاقے کے مکین شدید مشکلات کا شکار تھے۔ مقامی افراد کے مطابق متعدد بار متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہو سکا، حالانکہ یہ علاقہ ایم پی اے کی رہائش گاہ سے محض چند فرلانگ کے فاصلے پر واقع ہے، مگر اس اہم عوامی مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
اس صورتحال میں معروف سیاسی و سماجی رہنما میر فدا حکیم رند نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذاتی جیب سے ایک لاکھ ستر ہزار روپے خرچ کرکے ٹرانسفارمر کی مرمت کرائی، جس کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال ہو گئی۔بجلی بحال ہونے پر اہلِ علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر فدا حکیم رند نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ عوامی خدمت صرف دعووں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال سے جاری مسئلہ کسی سرکاری ادارے یا منتخب نمائندے سے حل نہ ہو سکا، لیکن میر فدا حکیم رند نے ذاتی وسائل بروئے کار لا کر عوام کی پریشانی کا خاتمہ کیا۔اہلِ علاقہ، عمائدین نے میر فدا حکیم رند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی عوام دوست سوچ، خدمت کے جذبے اور بروقت اقدام کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گےواضع رہے کہ میر فدا حکیم رند نے اس سے قبل شاہ مراد چات کے علاقہ کی ذاتی طور پر ڈیڈھ لاکھ میں مرمت کرکے بجلی بحال کی تھی۔

