بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
بلوچستان بھر کی طرح آل پارٹیز کی کال پر پنجگور میں بی این پی اور نیشنل پارٹی کی طرف سے بلوچستان میں بدامنی ، زیارت اور دیگر علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی بہمانہ قتل حکومت کی عدم دلچسپی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کاانعقاد کیا گیا.احتجاجی ریلی ضلعی دفاتر سے سے ہوتا ہوا بسم اللہ چوک پر ایک جلسہ کی شکل اختیار کرگیا اور احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے مرکزی رہنما میر نزیر احمد بلوچ ، ضلعی صدر حاجی عبدالغفار شمبے زئی ,اسلم مینگل اور نیشنل پارٹی کے ضلعی قائمقام صدر کامریڈ مجیب احمد نے کہاکہ بلوچستان میں بد امنی اپنی عروج پر ہے اور یہاں انسانوں جانوں کی کوئی قدر اورحیثیت نہیں بلکہ اسـوقت بلوچستان میں رہنے والے یہاں کے شہریوں کی نہ جان محفوظ ہے نہ مال پولیس جو عوام کی تحفظ کا زمہ دار ہے خود عدم تحفظ کاشکار ہے اور اسی ہفتہ بلوچستان میں درجنوں پولیس اہلکاران دھشت گردی کا شکار ہو کر اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں. ہم آل پارٹیز کے مرکزی کال پر بلوچستان میں امن کے قیام اور یہاں کے شہریوں کی جان و مال کی تحفظ کیلئے لبیک کہیں گے.انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی ناـاہل حکومت بلوچستان کے مسائل کو بہتر بنانے کے بجائے مزید پیچیدہ بنا رہا ہے اور اس وقت بلوچستان میں ایک خطرناک اور بھیانک آگ لگاہوا ہے اگر اس آگ کو سنجیدگی سے نہیں لیاگیا تو بلوچستان مزید تباہی کی جانب چلا جائے گا.عوام کو تحفظ فراہم کرنے والی پولیس فورس خود عدم تحفظ کا شکار ہے تو عوام کی جان و مال کی تحفظ کو کیسے یقینی بنایا جا سکتا ہے.

