ڈویزنل بیوروچیف نصیر احمد لاشاری سے
سندہ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے محکمہ خوراک کو نجی گوداموں پر چھاپے مارنے اور گندم سیل کرنے سے روک دیا فلور ملز مالکان کی جانب سے ایڈووکیٹ قربان ملانو اور ایڈووکیٹ زبیر چاچڑ کی معرفت عدالت میں درخواست دائر کی گئی سندہ ہائی کورٹ سکھر کے جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس ارباب علی ہکڑو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی محکمہ خوراک نے سیزن کے دوران گندم خریداری نہیں کی اب پرائیوٹ لوگوں کی خرید ہوئی گندم اٹھائی جا رہی ہے ۔ وکیل پٹیشنر ایڈووکیٹ قربان ملانوحکومت کی جانب سے گندم خریداری میں تاخیر سے کاشتکاروں کا نقصان ہوا ۔ وکیل پٹیشنر ایڈووکیٹ قربان ملانوعدالت نے محکمہ خوراک کو چھاپے مارنے سے روک دیا ہےعدالت نے احکامات جاری کیئے ہیں کہ پرائیوٹ لوگوں کی نہ گندم اٹھائی جائے اور ناہی گودام سیل کیئے جائیں ۔ ایڈووکیٹ قربان ملانو عدالت نے سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی

