Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

      عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

      اسپیس ایکس اے آئی کا نیا شاہکار: "گروک 4.5” متعارف، اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے لیے بڑا چیلنج

      سمندر میں لاپتہ نجی کارگو طیارے کی تلاش میں اہم پیشرفت؛ اوڑمارہ کے ساحل کے قریب ملبہ مل گیا

        بدھ کو زمین پر 99% لوگوں کو ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی ملے گی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’شہید والد کے انتقام کی قسم کھاتا ہوں‘، علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد بیٹے مجتبیٰ کا پہلا بیان منظر عام پر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد جاری اپنے پیغام میں مجتبیٰ نے ایران اور عراق میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی تعریف کرتے ہوئے اسے حمایت کا غیر معمولی مظاہرہ قرار دیا۔

    ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد پہلی بار قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل سے انتقام لینے کے عزم کو دہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’انتقام لینا صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک لازمی فریضہ ہے، چاہے وہ خود اس منصب پر رہیں یا کوئی اور۔‘‘ آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد کی آخری رسومات میں شریک ہونے والے ’حیرت انگیز، دشمنوں کی کمر توڑ دینے والے اور تاریخی‘ مجمع کی دل سے تعریف کی اور عہد کیا کہ ’مجرموں اور قاتلوں‘ سے ضرور بدلہ لیا جائے گا۔

    علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد جاری اپنے پیغام میں مجتبیٰ نے ایران اور عراق میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی تعریف کرتے ہوئے اسے حمایت کا غیر معمولی مظاہرہ قرار دیا۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ’’ہم شہید لیڈر اور ان دونوں جنگوں کے تمام شہداء کے مقدس خون کا انتقام لینے کا عہد کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حملہ آوروں کی فہرست اعلیٰ ترین سطح سے نچلی سطح تک تیار کر لی گئی ہے، جو واضح طور پر جوابی کارروائی کی تیاری کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران نے ایک ’کِل لسٹ‘ تیار کی ہے، جس میں ان کا نام سب سے اوپر ہے۔

    بہرحال، مجتبیٰ نے کہا کہ ’’میں ایران اور عراق کے شہروں اور دیہات، خصوصاً تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں کروڑوں لوگوں کی موجودگی کی دل سے تعریف کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے اس مجمع کو حیرت انگیز، دشمنوں کی کمر توڑ دینے والا اور تاریخی قرار دیا۔ اپنے والد علی خامنہ ای سے مخاطب ہوتے ہوئے مجتبیٰ نے کہا کہ ’’اشک بار آنکھوں اور بوجھل دل کے ساتھ جب ہم آپ کو آخری الوداع کہہ رہے ہیں تو ہم عہد کرتے ہیں کہ آپ کے نظریے کو زندہ رکھیں گے اور آپ کے دکھائے ہوئے سیدھے راستے پر ثابت قدمی سے چلیں گے۔ ہم کسی بھی مشکل سے نہیں ڈریں گے۔‘‘

    مجتبیٰ نے امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ کیے گئے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے ذمہ دار لوگ اپنے بستروں پر پُرسکون موت کا خواب لے کر اپنی قبروں میں نہیں جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وعدہ میری یا کسی دوسرے عہدیدار کی موجودگی پر منحصر نہیں ہے۔ ہم رہیں یا نہ رہیں، یہ وعدہ ضرور پورا ہوگا اور جلد ہی دنیا بھر کے آزاد لوگ اس مقدس مشن کا حصہ بنیں گے۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد علی خامنہ ای کے ساتھ شہید ہونے والوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ خوش نصیب ہیں، کیونکہ اب آپ ان کے مہمان ہیں جن کی آپ نے پوری وفاداری کے ساتھ خدمت کی تھی۔‘‘

    واضح رہے کہ علی خامنہ ای کی موت 28 فروری 2026 کو امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں ہوئی تھی۔ اس حملے میں خامنہ ای کے خاندان کے دیگر افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔ ان کی تدفین 9 جولائی کو عمل میں آئی۔ اس حملے میں مجتبیٰ خامنہ ای خود بھی زخمی ہوئے تھے۔ علی خامنہ ای کی وفات کے بعد مجتبیٰ کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ سیکورٹی خدشات کے باعث مجتبیٰ کسی محفوظ مقام پر پناہ لیے ہیں اور اپنے والد کے جنازے میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔

    Related Posts

    امریکا نے دو طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب پہنچا دیے

    جنوبی ویتنام میں اسپیڈ بوٹ حادثے میں 15 ہندوستانی سیاح ہلاک

    فیفا عالمی کپ کھیلنے کے چند ہفتوں بعد جنوبی افریقہ کے اسٹار مڈ فیلڈر 25 سالہ جیڈن ایڈمس کا انتقال

    مقبول خبریں

    امریکا نے دو طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب پہنچا دیے

    جنوبی ویتنام میں اسپیڈ بوٹ حادثے میں 15 ہندوستانی سیاح ہلاک

    ’شہید والد کے انتقام کی قسم کھاتا ہوں‘، علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد بیٹے مجتبیٰ کا پہلا بیان منظر عام پر

    فیفا عالمی کپ کھیلنے کے چند ہفتوں بعد جنوبی افریقہ کے اسٹار مڈ فیلڈر 25 سالہ جیڈن ایڈمس کا انتقال

    پانچواں ٹی-20 میچ، شکست دیکر انگلینڈ نے انڈیاسے نمبرون پوزیشن بھی چھین لی

    بلاگ

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.