Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا نے دو طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب پہنچا دیے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی جہاز تعینات ہیں، سینٹرل کمانڈ

    امریکا نے یو ایس ایس ابراہم لنکن اور یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش نامی طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے ہیں۔

    امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق اس نگرانی کا مقصد مقصد خطے میں بحری سلامتی کو یقینی بنانا، تجارتی جہازوں کے تحفظ کو مضبوط بنانا اور ضرورت پڑنے پر ایران پر عسکری و سفارتی دباؤ بڑھانا ہے۔ 

    بحری نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے اداروں نے بتایا کہ دونوں امریکی کیریئر اسٹرائیک گروپس خلیجِ عمان میں پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں ہونے والی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھ سکیں گے۔

    یہ آبی گزرگاہ عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے کیونکہ دنیا میں سمندر کے راستے منتقل ہونے والے خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے۔

     

    اگرچہ امریکی حکام نے کسی ممکنہ فوجی کارروائی کی تصدیق نہیں کی تاہم خطے میں جنگی اثاثوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

     

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہوچکی ہے اگرچہ سفارتی رابطوں اور مذاکرات کے دروازے بدستور کھلے ہیں۔ 

    اس بیان کے بعد امریکی افواج نے خلیجی پانیوں میں آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے کیے تھے جس میں جانی اور مالی نقصان بھی ہوا۔

    جواب میں ایران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈّوں پر میزائل حملے کیے جس کے بعد پورے خطے میں سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ کے مختلف سمندری علاقوں میں امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی جہاز تعینات ہیں اور امریکی افواج اپنے مشن کے مطابق معمول کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    جب امریکی حکام سے یہ پوچھا گیا کہ آیا بحری قوت میں یہ اضافہ ایران کے خلاف ممکنہ بحری ناکہ بندی کی تیاری ہے تو سینٹ کام نے آپریشنل معاملات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

    Related Posts

    "ملتان پولیس میں تبدیلی کی کہانی”: میرٹ کی جیت ، سازش ناکام ، اختر فاروق نے چارج سنبھال لیا

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    مقبول خبریں

    "ملتان پولیس میں تبدیلی کی کہانی”: میرٹ کی جیت ، سازش ناکام ، اختر فاروق نے چارج سنبھال لیا

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    ایران کے میزائل کارخانے محفوظ اور ذخیرے میں اضافہ جاری: بلومبرگ کا دعویٰ، امریکا اور اسرائیل کی نئی حکمت عملی

    بلاگ

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.