جہانیاں بیورو چیف
جہانیاں کے علاقے تین مرلہ سکیم میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث 11 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تاہم بچہ جانبر نہ ہو سکا۔ ضروری کارروائی کے بعد متوفی محمد علی ولد عارف علی (عمر 11 سال) کی میت لواحقین کی خواہش پر ان کے حوالے کر دی گئی۔ واقعے پر اہلِ علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

