پشاور انورزیب خان
خیبرپختونخوا کے چیئرمین فاٹا ٹربیونل، سید ظہیر الاسلام نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا، ریحان گل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی (ہیڈکوارٹرز) محترمہ نیلم سلطانہ خٹک، ڈی آئی جی (فائنانس اینڈ پلاننگ) حشمت اللہ، اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ہنگو، طاہر جمال بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا نے محکمہ جیل خانہ جات میں جاری اصلاحات، قیدیوں اور جیل عملے کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات، جدید انتظامی اصلاحات، اور محکمہ کی دیگر اہم جاری سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
چیئرمین فاٹا ٹربیونل نے محکمہ جیل خانہ جات کی اصلاحاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے قیدیوں کی بحالی، فلاح و بہبود، اور جیلوں کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
آخر میں انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا نے چیئرمین فاٹا ٹربیونل، جناب سید ظہیر الاسلام صاحب کا انسپکٹوریٹ جنرل جیل خانہ جات کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

