بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا کہ گزشتہ رات دہشتگردوں نے ہنہ اوڑک کے محب وطن لوگوں پر حملہ کیا ، مکینوں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور دہشتگردوں کو بھاگنے پر مجبور کیا وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر سیکورٹی فورسز کا دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری ہے آپریشن کے دوران 2 اے ٹی ایف اہلکار زخمی جبکہ 3 دہشتگرد مارے گئے ہیں ہنہ اوڑک میں سیٹائزیشن آپریشن کیا جائے گا ،معاون وزیر اعلی بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ جب تک علاقے کو کلیئر نہیں کیا جاتا آپریشن جاری رہے گا واٹس ایپ گروپس میں غیر مصدقہ خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی وزیر اعلی بلوچستان نے کمیٹی قائم کی ہے کمیٹی کی سربراہی وزیر داخلہ بلوچستان کریں گے،شاہد رند کمیٹی کے ممبران مظاہرین سے مذاکرات بھی کریں گے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کا کام ہے، میر ضیا لانگو نے کہا کہ ہنہ اوڑک میں چیک پوسٹ قائم کردی گئی ہے دہشتگرد چاہتے ہیں کہ عوام ہنہ اوڑک چھوڑ جائیں مظاہرین ہمارے اپنے ہیں انکے جذبات کا احترم کرتے ہیں دہشتگرد 7 لوگوں کو اغوا کرکے لے گئے ہیں سیکورٹی فورسز فل الیکشن میں ہیں سینیٹر منظور کاکڑ نے اپنے ذاتی خیالات کا اظہار کیا ہوگا،میر ضیا اللہ لانگو نے ہنہ اوڑک کا دورہ کیا میر ضیا لانگو نے کہا کہ دہشتگردوں کو بھارت سپورٹ کررہا ہے افغانستان دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کے لئے دیتا ہیں صحافیوں کی وزاتوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت ہے مسلم لیگ ن کا اپنا مسئلہ ہے وہ جسے چاہیں وزارت دیں۔

