دیر بالا بیورو چیف ریاض ابوالخیل) اخگرام اور نہاگدرہ کے بعد صاحب اباد میں بھی نادرا افس کھول دیا گیا، عوامی حلقوں میں خوشی،تفصیلات کے مطا بقآج پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں سے نادرا کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس اہم تقریب کی صدارت سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب خان نے کی، جبکہ علاقے کی متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔تقریب میں سابق ایم این اے عنایت اللہ خان، سابق صوبائی اسمبلی امیدوار ملک امیر نواز خان، صاحبزادہ انور اللہ، طارق خان، ملک اسماعیل اور دیگر معززین موجود تھے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ صاحب آباد اور گردونواح کے عوام کے لیے نادرا دفتر کا قیام ایک اہم اور تاریخی پیش رفت ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ اس دفتر کے فعال ہونے سے علاقے کے لوگوں کو شناختی کارڈ، فارم ب اور دیگر ضروری دستاویزات کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ تمام سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی۔سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) کا بنیادی مشن ہے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مزید منصوبے بھی عملی شکل دیے جائیں گے۔علاقے کے عوام نے نادرا دفتر کے افتتاح کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس ادارے کے قیام سے عوامی مشکلات میں کمی آئے گی اور ضروری دستاویزات کا حصول پہلے سے زیادہ آسان ہو جائے گا۔

