دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
آج صبح نہاگدرہ کے گاوں گرچل سے 9 سالہ لڑکی سمیہ ولد سردراز خان کو نامعلوم ملزمان نے گھر سے باہر نشہ کر کے بغرض اغوا سیاہ کلر پیلڈر گاڑی میں ڈال کر بھگا لے گٸے ۔ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گٸ اور جگہ جگہ لاوڈ سپیکر سے اعلانات کٸے گٸے جبکہ بروقت پولیس کو بھی اطلاع دی گٸ ۔تاہم اغوا کاروں نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوٸے لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں صندل کے مقام پر گاڑی سے پھینک کر فرار ہوگٸے بعد ازاں لڑکی کو تھانہ واڑی لے جاٸی گٸ جہاں اس نے پولیس کو بتایا کہ کالے رنگ کی گاڑی میں میں تین مرد اور دو خواتین سوار تھیں اور اس میں سے ایک مرد مجھ سے زمین پر پڑی رقم اٹھا کر دین کی باربار استدعا کرتا رہا جوں ہی میں نے روپے اٹھا کر دینے کے لیے قریب گٸ تو اس نے مجھے پکڑ کر نشہ اور چیز سونگھا کر مجھے نشہ کیا اور پھر جب میری آنکھ کھلی تو میں روڈ کے کنارے درخت کے نیچھے پڑی ہوٸی تھی ۔لڑکی کے والد کی رپورٹ پر واڑی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

