میاں چنوں : بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ رزاق کی ہدایت پر پیرا فورس کے انچارج رانا اطہر نے ریل بازار میں سستا بازار لگانے والے سٹالرز کو سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔انچارج پیرا فورس کا کہنا ہے کہ آئندہ جمعہ بازار کے لیے گوشت مارکیٹ کی جگہ مختص کی گئی ہے، تمام سٹالرز اپنے سٹال وہیں لگائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 1500 روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے شہریوں اور دکانداروں سے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

