Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مہنگے پیٹرول سے جان چھڑائیں: حکومت نے الیکٹرک سواری خریدنے والے شہریوں کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے

      سام سنگ کا نیا معرکہ؛ ’گلیکسی زی فولڈ 8 الٹرا‘ کی بڑی خصوصیات منظرعام پرآگئیں

      یوٹیوب شارٹس میں بڑی تبدیلی: اب تصاویر کے ذریعے بھی اسٹوری سنائیں

      سب میرین کیبل میں خرابی، انٹر نیٹ سست ، موبائل رجسٹریشن کا عمل معطل: پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آ گیا

      گوگل پر اربوں ڈالر کا جرمانہ: سویڈش عدالت کا تاریخ ساز فیصلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تندرست رہنے اور طویل عمر کے لیےدس ہزار نہ چار ہزار ہی قدم سہی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ایک عرصے سے ماہرین اس بات پر زور دیتے آئے ہیں کہ روزانہ دس ہزار قدم چلنے سے انسان صحتمند رہتا ہے اور عمر بڑھتی ہے
    لیکن اب ایک اور اندازہ کہتا ہے کہ اس ضمن میں 4400 قدم بھی اتنے ہی مفید ثابت ہوسکتےہیں۔
    1965 میں جاپانی ماہرین نے یہ کہا تھا کہ تندرست رہنے اور طویل عمر کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ دس ہزار قدم پیدل چلاجائے جو 8 کلومیٹر کے برابر ہوتے ہیں۔ بہت سے لوگ اس پر عمل کرتے ہیں لیکن تیزرفتار زندگی اور وقت کی کمی سے یہ امر محال بھی ہے۔
    اب ہارورڈ میڈیکل اسکول اور یونیورسٹی آف ہارٹفورڈ شائر کے ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ 4400 قدم چل کر بھی طبی فوائد سمیٹے جاسکتے ہیں۔ لیکن ان کا مؤقف ہے کہ 4400 سے زائد قدم چلنے پر فوائد بڑھ جاتے ہیں۔اب بھی ماہرین واکنگ یا تیزقدمی کو صحت کے لیے انتہائی موزوں قرار دیتے ہوئے اسے امراضِ قلب، بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دیگر دماغی امراض کے خلاف ایک ڈھال قراردیتے ہیں۔
    اگر کوئی دو گھنٹے تک پیدل چلے تو وہ دس ہزار قدموں کے برابر ہوگی لیکن 4400 قدم کا ہدف صرف 53 منٹ میں حاصل ہوسکتا ہے۔
    اس لیے ضروری ہے کہ ہم روزانہ اپنی صحت کے لیے ایک گھنٹہ ضرور نکالیں۔یونیورسٹی آف ہارٹ فورڈ شائر کی سائنسداں لنڈسے باٹمز کہتی ہیں کہ 1965 میں ایک جاپانی کمپنی نے قدم پیما (پیڈومیٹر) بنایا تھا جسے فروخت کرنے کےلیے کہا گیا کہ روزانہ دس ہزار قدم چلنا صحت مند عمل ہے۔ یہ تصور بہت مقبول ہوا
    لیکن اب اگر یہ اہداف حاصل نہ ہوسکیں توکم ازکم 4400 قدم چلنے کو ہی اپنا معمول بنایا جائے جس سے بہت سے طبی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔اگر اس سے کم چلتے ہیں تو جسم کا میٹابولزم درست انداز میں کام نہیں کرتا جس سے موٹاپا، عارضہ قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ پھر روزانہ کئی گھنٹوں تک بیٹھے رہنے سے بھی جسم پر دباؤ بڑھتا ہے جس سے قبل ازوقت موت کا خطرہ 59 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ طویل نشت کے منفی اثرات کو پیدل چل کر زائل کیا جائے۔

    Related Posts

    پسرور:ٹرک کی ٹکر،دو موٹر سائیکل سوار لہولہان ہوگئے

    غیر ملکی لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کا کیس؛ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا اہم انکشاف، ملزمان کی گرفتاری، مغویوں کی بازیابی کیسے ممکن ہوئی؟

    بلیدہ: مسلح افراد کی گھرمیں گھس کر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

    مقبول خبریں

    غیر ملکی لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کا کیس؛ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا اہم انکشاف، ملزمان کی گرفتاری، مغویوں کی بازیابی کیسے ممکن ہوئی؟

    تندرست رہنے اور طویل عمر کے لیےدس ہزار نہ چار ہزار ہی قدم سہی

    نوسالہ بچی اغوا،خبرہونے پر اغواکارویرانے میں پھینک کرفرار

    موسلادھار بارش، تیز آندھی، آسمانی بجلی گرنے اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری

    ’’ میں واپس آئوں گا‘‘ بابر اعظم دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ کپتان مقرر

    بلاگ

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    کرائم کہانی ،ہاشم نورزئی قتل کیس، پولیس نے ’احتجاج اور فاتحہ میں شریک رہنے والا‘ ملزم کیسے پکڑا؟

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟ چند سادہ احتیاطی تدابیر جو جان بچا سکتی ہیں

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟

    اور:- کوئی تو ہماری ان چیخوں کو سنتا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.