سرینگر: پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا ایک رہائشی جو اپنی گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے ایک ماہ قبل بارہمولہ ضلع کے اُڑی میں لائن آف کنٹرول کو پار کر کے اِدھر آ گیا تھا، کو اُوڑی کے کمان پوسٹ پر پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔
ذیشان میر ولد لال میر نام کے اس نوجوان کو فوج نے 31 مئی کو ایل او سی پر اڑی کے سیلی کوٹ میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ تلواری گاؤں کی اپنی گرل فرینڈ میر ارم سے ملنے کے لیے ایل او سی پار کر گیا تھا۔ فوج نے کہا کہ میر کو چار جولائی کو باضابطہ طور پر کمان پوسٹ پر پاکستانی فوج کے حوالے کر دیا۔ہندوستانی فوج کی چنار کور نے ایک بیان میں کہا کہ "بھارت میں قیام کے دوران، ذیشان میر کے ساتھ عزت، شفقت اور مناسب دیکھ بھال کا سلوک کیا گیا، ۔”مظفرآباد کے گاؤں پاکینڈی کا رہائشی 22 سالہ میر ارم سے محبت کرتا تھا اور سوشل میڈیا کے ذریعے اس سے رابطہ میں رہتا تھا۔ ایل او سی پار کرنے کے بعد پکڑے جانے پر ذیشان میر پر فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، بعد میں اُڑی کی ایک عدالت نے اسے اسے وقت بری کر دیا جب پولیس نے اپنی رپورٹ انکشاف کیا کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے سرحد پار کیا تھا۔

